ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چینی نیشنل پیپلز کانگریس کا سالانہ اجلاس پندرہ مارچ تک جاری

چینی نیشنل پیپلز کانگریس کا سالانہ اجلاس پندرہ مارچ تک جاری

Mon, 06 Mar 2017 12:50:27    S.O. News Service

بیجنگ،5؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چینی وزیراعظم نے ملکی پارلیمنٹ کے اراکین پر واضح کیا کہ اگلے برس سے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کی تجدید نو کا عمل شروع کیا جائے گا تا کہ ماحول کو نقصان پہنچانے والے زہریلے ذرات اور سبز مکانی گیسوں کے اخراج کو کم کیا جا سکے۔ چین کے پاور پلانٹس ملک کے اندر سے حاصل ہونے والے کوئلے سے چلائے جاتے ہیں۔ انہوں نے توانائی کے متبادل ذرائع کا حکومتی منصوبہ بھی شرکاء کے سامنے پیش کیا۔لی کیچیانگ نے اس خطاب کے دوران رواں برس کے لیے چینی اقتصادی پیداوار کی شرح میں کمی کا اعلان کیا۔ چینی وزیراعظم کے مطابق عالمی اقتصادی و تجارتی عدم استحکام کی صورت حال میں اُن کا ملک مضبوط انداز میں قدم جمانے کی کوشش میں ہے۔ بیجنگ حکومت نے اس کمی کے بعد رواں برس کے لیے اقتصادی پیداوار کی شرح 6.5 مقرر کی ہے۔ یہ اعلان چین کی سست ہوتی اقتصادیات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سن 2017 کے لیے اقتصادی پیداواری شرح کا ہدف 6.7 مقرر کیا گیا تھا۔ سن 2016 میں چین کی سالانہ شرح پیدوار کا حجم گیارہ ٹریلین ڈالر کے قریب تھا۔ چین دنیا کی دوسری بڑی اقتصادیات کا حامل ملک ہے۔


Share: